
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے عمران خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی گذشتہ رات سے اپنے خلاف فیصلے کی صورت میں احتجاج کیلئے کال اپنے کارکنان اورعوام کو باہر لانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پرکال دی گئی، جس کا عوامی ریسپانس اعداد و شمار کی صورت حاضر ہے، کسی بھی شہر سے 30/40 سے زیادہ افراد باہر نہیں نکلے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خان صاحب، احتجاج تو کب کا ختم ہوچکا، آپ کس کو کہہ رہے ہیں کہ احتجاج ختم کردو، آپ کا لانگ مارچ جہاد نہیں، ایک چور کا چوری کی سزا سے بچنے کا واویلا ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ خان صاحب، الیکشن کمیشن فیصلے کے بعدعوام آپ کی چوری میں آپ کا ساتھ نہیں دیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔