امن مذاکراتاولسن کی نثارسے ملاقاتتحفظات سے آگاہ کردیا

مذاکرات آئین کے دائرے میں ہونگے،وزیرداخلہ،پاکستانی قربانیوں کے معترف ہیں،امریکی سفیر


News Agencies March 25, 2014
مذاکرات آئین کے دائرے میں ہونگے،وزیرداخلہ،پاکستانی قربانیوں کے معترف ہیں،امریکی سفیر۔فوٹو:فائل

حکومتی اورطالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کی طالبان شوریٰ کے نمائندوں سے پہلی باضابطہ ملاقات سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے پاکستان میں امریکی سفیررچرڈاولسن نے ملاقات کی ہے جس میں پاک امریکاتعلقات اورخاص طورپرطالبان سے مذاکرات کامعاملہ زیربحث آیا۔وزیرداخلہ نے امریکی سفیرکوبتایاکہ حکومت امن کیلیے طالبان سے مذاکرات کررہی ہے اوریہ مذاکرات آئین اورقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے جارہے ہیں،حکومت طالبان کی کوئی غیرآئینی یاغیرقانونی شرط قبول نہیں کرے گی۔امریکی سفیر نے اپنے بعض تحفظات سے وزیرداخلہ کوآگاہ کیا۔اس موقع پروزیر داخلہ نے کہا کہ امریکاپاکستان کااہم اتحادی ہے اورہم امریکاسے اپنے تعلقات کوبہت اہمیت دیتے ہیں۔

امریکی سفیرنے بھی پاکستان اورپاکستانی عوام کیلیے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ امریکی حکومت اورعوام دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قر بانیوں کے معترف ہیں،امریکاتوانائی سمیت دیگرشعبوں میں پاکستان سے اپناتعاون جاری رکھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |