ساحلی علاقوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیںقائم علی شاہ

متوقع بارشوں کے پیش نظر ضلعی حکام لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں

متوقع بارشوں کے پیش نظر ضلعی حکام لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریںَ فوٹو ایکسپریس

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں بالخصوص بدین، ٹھٹھہ، کراچی کی ساحلی پٹی اور تھرپارکر ضلع کے علاقوں میں بارشوں کے امکانات کے پیش نظر ضروری احتیاطی و حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


قائم علی شاہ نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیوں کے ذمے داران اور متعلقہ علاقوں کے منتخب اراکین سندھ اسمبلی و وزرا پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے اور متاثرہ افراد کی اعانت و امداد کے لیے اپنا کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ سندھ نے سمندر میں موجود اور سمندر میں جانے والے کشتی مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ساحل سمندر پر لوٹ آئیں اور اپنی کشتیاں ساحل پر لنگر انداز کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں،

انھوں نے تمام متعلقہ حکام کو ضروری انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، دریں اثنا وزیراعلیٰ نے حیدرآباد شہر میں کھلے مین ہولز کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو ہدایات جاری کی کہ ان مین ہولز پر ڈھکنوں کی فراہمی کے لیے ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے، انھوں نے کہا کہ سندھ میں مون سون سیزن کا آغاز ہورہا ہے اور تیز بارشوں کا امکان ہے اس لیے مین ہولز کو فوری طور پر ڈھکنے کے اقدامات کیے جائیں۔
Load Next Story