ویب سائٹس پراسلام مخالف اورقابل اعتراض مواد کو روکا جائے رحمان ملک

اجلاس ميں فیصلہ کیا گیا کہ ڈائريكٹر پی ٹی اے كی نگرانی ميں ايک كنٹرول روم قائم کیا جائے گا جو....


September 14, 2012
اجلاس ميں فيصلہ كياگيا كہ اسلام مخالف اورفحش مواد كے خلاف سائبر سیكيورٹی كو مضبوط بنايا جائےگا. فوٹو: فائل

لاہور:

وزيرداخلہ رحمان ملک كی زيرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ميں انٹرنيٹ اورويب سائٹس كے ذريعے اسلام مخالف اورفحش مواد كو روكنے كے اقدامات كی منظوری دےدی گئی۔


اجلاس ميں وزارت انفارميشن ٹيكنالوجی كی سربراہی ميں كميٹی تشكيل دی گئی جواس طرح كی تمام ويب سائٹس كی ہروقت نگرانی كرے گی۔ اجلاس ميں فيصلہ كياگيا كہ اسلام مخالف اورفحش مواد كے خلاف سائبر سیكيورٹی كو مضبوط بنايا جائےگااور اس کی خلاف ورزی كرنے والوں كے خلاف سخت كارروائی کی جائے گی۔


رحمان ملک کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس ميں فیصلہ کیا گیا کہ ڈائريكٹر پی ٹی اے كی نگرانی ميں ايک كنٹرول روم قائم کیا جائے گا جو 24 گھنٹے ويب سائٹس كے مواد كی نگرانی كركے قابل اعتراض مواد كو روكے گا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں