بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان ڈینگی میں مبتلا

سلمان خان طبیعت بحال ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ اور رئیلٹی شو بِگ باس دوبارہ جوائن کریں گے

سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی گزشہ کچھ دنوں سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث وہ گزشتہ کئی قسطوں میں بگ باس کی میزبانی کرتے ہوئے بھی نہیں نظر آرہے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کی جگہ اب کرن جوہر بگ باس کی میزبانی کریں گے۔
Load Next Story