عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے سعد رفیق

کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے، وفاقی وزیر ریلوے


ویب ڈیسک October 22, 2022
کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے، وفاقی وزیر ریلوے فوٹو:فائل

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹ کیا کہ کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے، عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے، مگر مخالفین کو پھانسنے کے جال انہوں نے خود بُنے تھے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر غلیظ کام خود کیا اور کروایا، لیکن گند دوسروں پر اچھالا، اقتدار کیلیے جھوٹے بیانیے کے مکروہ کھیل سے فائدہ عمران نے ہی اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا، ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |