عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ عدالت کی ایک پیشی کی مار ہے شیخ رشید

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کو جاتا ہے


ویب ڈیسک October 22, 2022
قوم نیب ترمیمی آرڈیننس پر عدالتی فیصلے کی منتظر ہے، شیخ رشید (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ عدالت کی ایک پیشی کی مار ہے۔

 



سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کاازخود ایکسٹینشن نہ لینےکا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کو جاتا ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے۔ یہ مبہم ہے، سقم ہےاور غیرآئینی ہے۔جیلوں سے بھاگنے والے عمران کو جیل میں ڈالناچاہتےہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ رات ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد کی پولیس نے میرے اسلام آباد کے گھر پر ریڈ کیا جبکہ میں لال حویلی میں تھا۔ڈارکی آمد کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مائنس سےکم کرکے ٹرپل C+دوسری بارگری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری قوم سپریم کورٹ کے نیب کےترمیمی آرڈینیس پر فیصلےکی منتظر ہے۔ الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ چوک چوراہے میں ہوگا یا میز پر، 30 نومبر سے پہلے ہوگا۔

دریں اثنا راولپنڈی میں ڈائلائسز سینٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈائلائسز سینٹر کے لیے 20 کروڑ آگئے، 30 کروڑ مزید دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل یونیورسٹی بھی میں نے بنائی، آئی ٹی کی نئی یونیورسٹی بنانا آخری خواب ہے۔ لال حویلی فاطمہ جناح یونیورسٹی کو دے چکا ہوں،اِسے خالی کروانے والے ہماری لاش پر آئیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بیک ڈور رابطے درست نہیں ہوتے۔ میری راولپنڈی سے جوڈو کراٹے کی لڑائی نہیں۔ راولپنڈی سے فاصلہ ضرور ہے تعلقات خراب نہیں۔ انتشار اور عدم استحکام ملک کو آگے بڑھنے نہیں دے گا۔الیکشن کی تاریخ دیں، پنجاب، کے پی اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ ابھی کھیل شروع نہیں ہوا، ابھی ٹریلر چلا ہے۔ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، عمران خان جب کال دے گا پھر ان کو پتا چلے گا۔

الیکشن کمیشن سے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 5 میں سے 2 ججز فیصلے پر راضی نہیں تھے، ایک کو بیمار کردیا جب کہ نواز شریف اور عمران خان کی نااہلی زمین آسمان کا فرق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں