عمران خان کی نا اہلی کیخلاف راولپنڈی میں وکلاء کی ہڑتال

وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر سماعت کے مقدمات پر نئی تاریخیں ڈالی جارہی ہیں


ویب ڈیسک October 22, 2022
ہڑتال کی کال پنجاب بار کونسل نے دی ہے:فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی نا اہلی کے خلاف راولپنڈی کے وکلاء نے ہڑتال کردی۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی نا اہلی کے فیصلے کے خلاف پنجاب بار کونسل کی کال پر راولپنڈی میں وکلاء نے ہڑتال کردی۔ ہڑتال کے باعث ججز چیمبرز میں موجود ہیں۔

وکلاء نے ضلع کچہری اور ہائی کورٹ میں عدالتوں کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔وکلاء احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔وکلاء کی کم تعداد کچہری میں موجود ہیں۔ وکلاء کی ہڑتال کے باعث مقدمات کی بغیر سماعت کے نئی تاریخیں ڈالی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں