بھارتی کپتان نے پاکستان آنے کا فیصلہ بورڈ پر ڈال دیا

روہت شرما کی پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو


ویب ڈیسک October 22, 2022
روہت شرما کی پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو (فوٹو: ٹوئٹر)

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایشیاکپ 2023 کیلئے دورہ پاکستان روانگی کا معاملہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر ڈال دیا۔

ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس ٹی20 ورلڈکپ پر ہے، ایشیاکپ کے حوالے سے پاکستان جانے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ فی الوقت ورلڈکپ پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، بطور کرکٹر ہر چیز کے لیے تیار ہیں۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان کے خلاف مکمل اووز کا کھیل ہو۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ میں بارش پر ٹکٹ ریفنڈ کی مد میں 7 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری کے پاکستان ٹیم نہ بھیجنے کے بیان پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں