آئرلینڈ کیخلاف سییز کیلئے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

بسمہ معروف دونوں ٹی20 اور ون ڈے دونوں اسکواڈز کی قیادت کریں گی


ویب ڈیسک October 22, 2022
بسمہ معروف دونوں ٹی20 اور ون ڈے دونوں اسکواڈز کی قیادت کریں گی (فوٹو: ٹوئٹر)

آئرلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹر ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں ڈیانا بیگ انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ فاطمہ ثناء کی واپسی ہوئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے اسکواڈ کی قیادت کے فرائض بسمہ معروف کے سپرد کی گئی ہے۔

ون اسکواڈ میں ایمن انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز اور امِ ہانی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

ٹی20 اسکواڈ میں ایمن انور، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، فاطمہ ثناء، جویریہ خان، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، نشرہ سندھو، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور طوبہٰ حسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 4 سے 16 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں