سارہ انعام کیس میں گرفتار ثمینہ شاہ کو جیل بھیج دیا گیا

عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار ملزمہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


ویب ڈیسک October 22, 2022
(فائل فوٹو)

سارہ انعام کیس میں گرفتار مرکزی ملزم شاہنواز شاہ کی والدہ ثمینہ شاہ کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عامر عزیز نےسارہ انعام قتل کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ثمینہ شاہ کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں تفتیشی افسر نے ملزمہ کو جیل بھیجنے کی استدعا کی جبکہ پولیس نے بھی ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔

عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار ملزمہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں