کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس سے سابق صدر کو زبردستی نکال دیا گیا

ہو جن تاؤ کو زبردستی ہال سے باہر لے جانے کے وقت صدر شی جن پنگ بھی موجود تھے


ویب ڈیسک October 22, 2022
کمیونسٹ پارٹی نے آئینی ترامیم منظور کرلیں جس کے بعد صدر شی کے تیسری مدت کے لیے صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی:فوٹو:سوشل میڈیا

چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس سے سابق صدر ہو جن تاؤ کو زبردستی باہر نکال دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے سابق صدر ہوجن تاؤ کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس میں شریک تھے۔ وہ چین کے موجودہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے۔ اس دوران کچھ لوگ آئے اور سابق چینی صدر کو ان کی مرضی کے خلاف باہر لے گئے۔

چینی صدر شی جن پنگ خاموشی سے یہ سب دیکھتے رہے۔ اس واقعہ کے وقت ہال میں کمیونسٹ پارٹی کے دو ہزار سے زائد ارکان موجود تھے۔



چینی کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں آئین میں ایسی ترامیم منظور کر لی گئی ہیں جن سے صدر شی جن پنگ کے تیسری مدت کے لیے صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی۔ کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس کے اختتامی روز دارالحکومت بیجنگ میں انتہائی سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں