بہترین کارکردگی پر خاتون سب انسپکٹر کو انعام سے نواز دیا گیا
خاتون سب انسپکٹر حاجن آسیہ نے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا سامان برآمد کیا تھا
مجرمانہ سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے پر لاہور میں خاتون سب انسپکٹر حاجن آسیہ کو تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا گیا۔
ڈکیت گینگ کے خلاف فوری کارروائی پر چوکی انچارج پنجاب سوسائٹی حاجن آسیہ کو تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا گیا۔چوکی انچارج سب انسپکٹر آسیہ نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل،پرس اورموبائل چھیننے والے 2رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے ملزمان سے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا لوٹا ہوا مال برآمد کیا تھا۔
دونوں ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئی تھیں۔ دونوں ملزمان چوری اور ڈکیتی کی 50 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے سب انسپکڑ حاجن آسیہ کو انعام دیا اور شاباش دی۔ان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی کے حامل افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔