بھارت سمیت کئی مسلم ممالک میں اسلام مخالف فلم کے خلاف مظاہرے کئے گئے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہا کہ وہ برداشت کا مظاہرہ کریں


ویب ڈیسک September 14, 2012
اسلام مخالف فلم پر تمام مسلم ممالک میں مظاہرے گئے گئے، تیونس اور سوڈان میں امریکی سفارتخانوں کو آگ لگا دی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت سمیت مسلم ممالک میں امریکا میں بنائی جانے والی اسلام مخالف فلم کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

بھارتی شہر چنائے میں مظاہرے کے دوران امریکی قونصلیٹ پر حملہ کیا گیا، اس دوران مظاہرین نے امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

تیونس میں بھی مشتعل مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پرحملہ کیا، مظاہرین تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے اندرداخل ہوگئے جہاں انہوں نے دستاویزات اوردیگرسامان کو کوآگ لگادی۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی فلم کے خلاف مظاہرے کئے گئے، سوڈان میں بھی امریکی سفارتخانے کو آگ لگا دی گئی۔

مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں بھی نمازجمعہ کے بعد متنازعہ فلم کے خلاف مظاہرے کئے گئے،عراق، بنگلہ دیش اورملائیشیا میں بھی اسلام مخالف فلم کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ سعودی عرب نے فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہا کہ وہ برداشت کا مظاہرہ کریں، انھوں نے کہا کہ فلم کے خلاف کئے جانے والے پرتشدد مظاہرے بلاجوازہیں۔

ادھر امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے اپنے بیان میں فلم کی مذ مت کرتے ہوئے اسے قابل نفرت اور ناقابل قبول قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا اس فلم کے حوالے سے کوئی کردار نہیں اور یہ فلم اسلام جیسے عظیم مذہب کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں