عمران خان کے این اے 45 ضمنی الیکشن لڑنے پر سوالیہ نشان لگ گیا

ریجنل الیکشن کمشنر کرم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر معاملے پر رائے طلب کرلی۔

ریجنل الیکشن کمشنر کرم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر معاملے پر رائے طلب کرلی۔

عمران خان این اے 45 کا ضمنی الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں سوالات کھڑے ہوگئے۔

ریجنل الیکشن کمشنر کرم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر معاملے پر رائے طلب کرلی۔

خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف 21 اکتوبر کو فیصلہ دے چکا، بتایا جائے کیا اس فیصلے کے بعد عمران خان کرم ضمنی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مشاورت کے بعد ریجنل الیکشن کمیشن کو قانونی نکتے سے آگاہ کرے گا اور اس حوالے سے قانونی ٹیم کا مشاورتی اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ قانونی ٹیم آئینی سوالات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گی۔

واضح رہے کہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب 30 اکتوبر کو شیڈول ہے جس میں عمران خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔
Load Next Story