لاہور میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار

ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بناکر لڑکی کو بلیک میل بھی کیا


ویب ڈیسک October 22, 2022
ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بناکر لڑکی کو بلیک میل بھی کیا

آپریشن ونگ پولیس نے اسلام پورہ کے علاقے میں بروقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 21 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ملزمان نے قرض کی رقم واپس کرنے کے بہانے لڑکی کو بلایا اور ورغلا کر گاڑی میں ساتھ لے گئے جہاں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان زیادتی کے ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے جس کے ذریعے متاثرہ لڑکی کو ہراساں بھی کر رہے تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ ملزمان نے شہر سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں دھر لیا۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی شناخت طلحہ اور حسن کے نام سے ہوئی جنہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے کہا کہ خواتین کا جنسی استحصال کرنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں