وزیر اعلیٰ سندھ سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات سیلاب متاثرین کی امداد پر شکریہ ادا کیا

پوری کوشش ہے کہ گندم کی کاشت کو میسر طریقے سے عمل میں لائیں،مراد علی شاہ


ویب ڈیسک October 22, 2022
فوٹو: ایکسپریس

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی(Hamad Obaid Ibrahim Alzaabi) نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کی مدد پر یو اے ای کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی مکمل کی جاچکی ہے جبکہ کچھ علاقوں سے پانی پمپنگ مشینوں کے ذریعے نکلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ گندم کی فصل کے لیے زمین تیار کریں تاکہ آئندہ سال گندم کی قلت سے بچا جاسکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے خطے میں غذائی قلت کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے اس لیے ہماری پوری کوشش ہے کہ گندم کی کاشت کو میسر طریقے سے عمل میں لائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ متاثرین کے گھر جلد سے جلد تعمیر کیے جائیں تاکہ انہیں خوشی خوشی ان کے گھروں کو منتقل کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں متاثرین کی تکالیف کا پوری طرح احساس ہے اور ہم ان کی بحالی کے لیے ہر موثر اقدامات اٹھارہے ہیں اور انہیں غذائی اجناس کی فراہمی کے حوالے سے سندھ حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے۔

اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے کہا کہ پاکستان سے ہمارے تعلقات برادارنہ ہیں اور ہم ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں