توہم پرستی بھارتی ریاست میں سورج گرہن پر عام تعطیل کا اعلان

تمام سرکاری دفاتر، اسکول، کالج، تعلیمی ادارے، عدالتیں، بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے، بھارتی حکام

—فائل فوٹو: آئی اسٹاک فوٹو

بھارت میں توہم پرستی کی بنیاد پر اکثر و بیشتر مضحکہ خیز اور افسوسناک واقعات خبروں کی شہ سرخی بنتے ہیں، توہم پرستی پر مبنی ایک فیصلے کے بعد بھارتی ریاست اڑیسہ میں 25 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔


این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسہ کی حکومت نے 25 اکتوبر کو سورج گرہن کی وجہ سے سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، اسکول، کالج، تعلیمی ادارے، عدالتیں، بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو ہونے والا جزوی سورج گرہن بھارت کی تمام ریاستوں میں نظر آئے گا۔
Load Next Story