اسلام آباد پولیس نے میری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے شیخ رشید کا دعویٰ

اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے دعوے کی تردید کردی، غلط خبریں پھیلانے پر قانونی کارروائی کا عندیہ


ویب ڈیسک October 22, 2022
فوٹو فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ شب اُن کی رہائش گاہ پر گرفتار کے لیے چھاپہ مارا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پولیس نے ہفتے کی رات ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد میں میری رہائش گاہ پر گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، جبکہ اُس وقت میں راولپنڈی میں قائم اپنے گھر لال حویلی میں تھا۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ شیخ رشید کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے، اسلام آباد پولیس نے گزشتہ رات راولپنڈی یا دارالحکومت میں کسی رہنما یا سیاسی کارکن کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا اور نہ ہی مذکورہ سیاسی رہنما کسی احتجاج میں نظر آئے۔




دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے گھر پر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے، بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پولیس قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں