اسلام آباد پولیس نے میری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے شیخ رشید کا دعویٰ
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پولیس نے ہفتے کی رات ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد میں میری رہائش گاہ پر گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، جبکہ اُس وقت میں راولپنڈی میں قائم اپنے گھر لال حویلی میں تھا۔
رات12:30بجےاسلام آباد کی پولیس نےمیرےاسلام آباد کےگھرپرریڈکیاجبکہ میں لال حویلی میں تھا۔ڈارکی آمد کےبعدپاکستان کی ریٹنگ مائنس سےکم کرکےٹرپلC+دوسری بارگری ہےساری قوم سپریم کورٹ نیب کےترمیمی آرڈینیس پرفیصلےکی منتظرہےالیکشن کی تاریخ کافیصلہ چوک چوراہےمیں ہوگایامیزپر30نومبرسےپہلےہوگا
اسلام آباد پولیس کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔اسلام آباد پولیس اپنے خلاف کئے جانے والی غلط بیانی کے بارے میں قانونی اقدامات اٹھانے کا حق رکھتی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے گھر پر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے، بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پولیس قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔