سابق سفیر کا شہزاد اکبر کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا مطالبہ

صوفیہ مرزا، سابق ڈی جی ایف آئی ثنا اللہ عباسی نے میرے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرایے، عمر فاروق ظہور


ویب ڈیسک October 22, 2022
—فافئل فوٹو

سابق سفیر عمر فاروق نے شہزاد اکبر کے خلاف بطور سابق مشیر برائے احتساب غلط اختیارات کا استعمال کرنے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دائر کردہ مقدمے میں سابق سفیر عمر فاروق ظہور نے الزام عائد کیا کہ شہزاد اکبر، صوفیہ مرزا اور سابق ڈی جی ایف آئی ثنا اللہ عباسی سمیت ایف آئی اے کے نصف درجن افسران و اہلکاروں نے میرے خلاف فرضی کہانی کی بنیاد پر ایف آئی اے میں جھوٹے مقدمات درج کرایے۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ مذکورہ افراد نے اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے جعلی وارنٹ تیار کرکے ان کے خلاف استعمال استعمال کیا۔ سابق سفیر عمر فاروق نے درخواست کی کہ مرزا شہزاد اکبر کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرواکر وطن واپس لایا جائے اور ان سے تفتیش کرکے انصاف فراہم کیا جائے ۔

مدعی مقدمہ سابق سفیر عمر فاروق ظہور کی جانب سے اپنے وکیل کے ذریعے درج کرائے گئے مقدمہ میں کیا کہا گیا کہ مرزا شہزاد اکبر نے میرے سفیر ہونے کی بات سابق وزیراعظم عمران خان سے چھپائی کیونکہ حاضر سروس سفیر کے خلاف اس طرح کارروائی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر اور صوفیہ مرزا نے ایف آئی اے پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے میرے جعلی وارنٹ جاری کروائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں