قبل از وقت الیکشن کیلیے بیک ڈور رابطوں کی بات صرف پروپیگنڈا ہے خواجہ آصف

توشہ خانہ کے حوالے سے نیا قانون زیر غور ہے، غیر ملکی قیمتی تحقائف کوئی بھی حکمران نہیں لے سکے گا، وزیر دفاع


ویب ڈیسک October 22, 2022
فوٹو:فائل

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، مارچ اپریل میں الیکشن کیلیے بیک ڈور رابطوں والی بات صرف پروپیگنڈا ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے واضح کیا ہے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نہ اُن کے کسی سے کوئی مذاکرات ہوئے ہیں، اس لیے وہ بیک ڈور رابطوں کے حوالے سے پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا ہے کہ عام انتخابات اگست 2023ء میں ہی ہوں گے، گلے ماہ قانون کے مطابق نئے آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کل ہونے والے احتجاج کے بعد عمران خان زرا پرویز الہیٰ پر نظر رکھیں کیونکہ تحریک انصاف کی صفوں میں توڑ پھوڑ شروع ہوگئی ہے، آنے والے دنوں میں پرویز الہی کی اپوزیشن بھی تبدیل ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کے حوالے سے نیا قانون زیر غور ہے، غیر ملکی قیمتی تحقائف کوئی بھی حکمران نہیں لے سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں