’’وفاقی محکموں میں اعلیٰ افسران کی اکثریت کاتعلق لاہور سے‘‘

افسران جمعے کوہاف ڈے کرکے اپنے گھروں کوروانہ ہوجاتے ہیں،سرکاری امور ٹھپ ہوکررہ گئے


INP March 25, 2014
اکثریت رائیونڈحاضری دیناضروری سمجھتے ہیں،سعدرفیق توپوری وزارت ہی اٹھاکرلاہورلے گئے فوٹو: فائل

GILGIT: موجودہ حکومت کے آتے ہی تمام وفاقی وزارتوں وسرکاری اداروں میں لاہورسے تعلق رکھنے والے سرکاری افسران کے مزے ہوگئے۔

وزارت خزانہ، وزارت تجارت، وزارت صنعت و پیداوار،وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل، وزارت پانی و بجلی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان،ہیوی مکینیکل کمپلیکس سمیت تقریباً تمام محکموں واداروں میں زیادہ تراہم عہدوں پربراجمان اعلیٰ افسران کاتعلق لاہورسے ہے جوویک اینڈگھروں میں منانے کیلیے جمعے کی دوپہرکھانے کے وقفے سے پہلے لاہورروانہ ہوجاتے ہیں جبکہ ہفتہ اتوار گھروں میں گزارنے کے بعدپیر کو بھی عموماً دوپہرکے بعد ہی دفترمیں پہنچتے ہیں اورمحض حاضری لگاکر سفرکی تھکان اتارنے کیلیے گھروں کو چلے جاتے ہیں جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق تو پوری وزارت اٹھاکرلاہور لے گئے ہیں۔

وفاقی وزارتوں واداروں میں تعینات اعلیٰ افسران اپنے دفاترکے بجائے جاتی عمرہ حاضری دیناضروری سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے وزارتوں اورسرکاری اداروں کے کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں،وزارتوں اورسرکاری اداروں میں جانے والے سائلین بھی رل گئے ہیں جنھیں افسران نہ تواپنے دفاترمیں ملتے ہیں جبکہ نہ ہی لاہورمیں اپنے گھروں پہ ملنے کیلیے تیار ہوتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |