
بھارتی اداکارہ کی جانب سے مستقل ضمانت کی درخواست پر کورٹ میں سماعت کے دوران ایجنسی کا بیان سامنے آیا ہے۔
اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ ان کی مؤکلہ کو تفتیشی ایجنسی کی طرف سے کوئی دستاویز فراہم نہیں کی گئی ہے۔
تفتیشی ایجنسی نے جیکولین پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ انہوں نے تفتیشن کے دوران ثبوتوں کے ساتھ چھیڑخانی کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔
انہوں نے اداکارہ پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ تفتیش میں تعاون نہیں کررہی ہیں اور وہ ملک چھوڑنا چاہتی ہیں لیکن 'لک آؤٹ سرکلر'میں ان کا نام ہونے کی وجہ وہ باہر نہیں جاسکتیں۔
عدالت نے انفارسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو حکم دیا کہ وہ اداکارہ کو متعلقہ دستاویز فراہم کرے جبکہ کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔