موٹروے ایم تھری پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 4ملزمان گرفتار

ملزمان لاہور سے جڑانوالہ بارات کے ساتھ ہوائی فائرنگ کر رہے تھے


ویب ڈیسک October 23, 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

موٹروے پولیس نے ایم تھری پر ہوائی فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملزمان لاہور سے جڑانوالہ بارات کے ساتھ ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس نے جڑانوالہ انٹرچینج پر ہنڈا کار LEC 2027 کو روک لیا۔

مزمان سے دو رائفل، ایک نائن ایم ایم پسٹل اور ایک 30 بور پسٹل برآمد کی گئی۔

موٹروے پولیس نے گرفتار ملزمان، برآمد اسلحہ اور کار کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں