اسلام آباد میں ڈینگی کے 74 نئے کیسز رپورٹ
وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4346 ہوگئی
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 74 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق دیہی علاقوں سے 45 اور شہری علاقوں سے 29 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4346 ہوگئی۔
پمز اسپتال میں ڈینگی کے 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نجی لیبارٹریز میں 28 نئے کیسز سامنے آئے۔
شہر میں ابتک ڈینگی کے باعث 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔