پاک بھارت میچ کے دوران بارش نہ ہوئی

شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی


ویب ڈیسک October 23, 2022
شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی (فوٹو:ٹوئٹر)

ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ سے قبل موسم صاف رہا جو آخر تک برقرار رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ سے قبل موسم صاف ہوگیا جبکہ بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے مابین 20، 20 اوورز کا میچ مکمل ہوا۔

بھارت نے میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 2 جیتے ہیں جبکہ ایک میں شکست اور ایک بارش کے باعث بےنتیجہ رہا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی بھارتی کپتان روہت شرما کے اعصاب پر سوار ہوگئے

دوسری جانب پاکستان نے میلبرن میں واحد ٹی20 میچ میں 2 رنز سے شکست کھائی تھی جبکہ 1992ء کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو عمران خان کی قیادت میں شکست دی تھی۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی متوقع پلینگ الیون: کپتان بابراعظم ، محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں