بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی آپ نہیں آنا چاہتے بھارت نہ آؤ ہربھجن سنگھ

آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان آنے کے سوال پر سابق کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے


ویب ڈیسک October 23, 2022
آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان آنے کے سوال پر سابق کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے (فوٹو: ٹوئٹر)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر متنازع بیان دیدیا۔

پاکستانی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈین ٹیم کو پاکستان میں سیکیورٹی ایشوز ہیں اس لیے بی سی سی آئی ٹیم نہیں بھیجنا چاہتا۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے، ہمیں اپنی کرکٹ چلانے کے لیے بھارتی بورڈ کی طرف دیکھنا پڑتا ہے، ''اگر ایشیاکپ میں بھارت پاکستان نہیں جاتا تو یہ ہمارا فیصلہ ہے آپ بھی ورلڈکپ کھیلنے نہ آئیں کس نے کہا ہے آپکو آئیں''۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے کھیلنے کا کوئی شوق نہیں، البتہ پاکستان کو بھارت کی ضرورت ہے، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے آنے سے متعلق سوال پر ہربھجن سنگھ نے پہلے تو حامی بھری بعدازاں کہا کہ ایسا نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ میں بھی وقار، وسیم کیساتھ کمنٹری نہیں کرنا چاہتا تھا، گھمبیر

اس موقع پر پاکستان کے سابق بولر تنویر احمد نے ہربھجن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں آپ ایسے ہی انکار کر کے دکھائیے گا پھر دیکھتے ہیں جس پر آگ بگولہ ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں