سلمان خان ڈینگی سے روبصحت دیوالی کے بعد شوٹنگ کا آغاز کریں گے

دبنگ اسٹار نے ڈینگی میں مبتلا ہونے کے بعد رئیلٹی گیم شو ’بگ باس 16‘ کی میزبانی سے بھی رخصت لی ہوئی ہے


ویب ڈیسک October 23, 2022
(فوٹو: فائل)

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان ڈینگی سے بہت تیزی کے ساتھ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ڈینگی بخار کی وجہ سے آرام کر رہے ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

اداکار کے منیجر نے بتایا ہے کہ سلمان خان تیزی سےصحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ دیوالی کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔

سلمان خان نے ڈینگی میں مبتلا ہونے کے بعد رئیلٹی گیم شو 'بگ باس 16' کی میزبانی سے بھی رخصت لی ہوئی ہے۔

میڈیا ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ سلمان خان کی جگہ اب کرن جوہر بگ باس 16 کی میزبانی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |