پی سی بی کا آئی سی سی ایوارڈز تقریب میں شرکت کا فیصلہ

سعید اجمل کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تاہم پی سی بی کے چند ممبران اس تقریب میں شرکت کریں گے، ذکا اشرف

سعید اجمل کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تاہم پی سی بی کے چند ممبران اس تقریب میں شرکت کریں گے، ذکا اشرف فوٹو: ایکسپریس

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی ایوارڈ تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے بورڈ میٹنگ میں اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئےکہا کہ سعید اجمل کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تاہم پی سی بی کے چند ممبران اس تقریب میں شرکت کریں گے۔


جبکہ پاکستانی ٹیم کے سینئرکھلاڑی اورآفیشلزتقریب کا بائیکاٹ کریں گے۔


اس سے قبل پی سی بی نے سعید اجمل کو بہترین بولرکی نامزدگی سے نکالنے پراس تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔

Load Next Story