طالبان مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں مولانا یوسف شاہ

بات چیت کا ایجنڈا تیار کرلیا ہے جو طالبان سے براہ راست مذاکرات پر سامنے لایا جائے گا، مولانا یوسف شاہ

ملک میں جنگ بندی اب بھی جاری ہے، کوآرڈینیٹر طالبان مذاکراتی کمیٹی۔ فوٹو: فائل

حکومت سے مذاکرات کرنے والی طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے عسکری تنظیموں کو کنٹرول کرلیااور وہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل بہتر طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے اور ملک میں جنگ بندی اب بھی جاری ہے۔ طالبان نے عسکری تنظیموں کو کنٹرول کرلیا ہے اس کے علاوہ وہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے والوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

طالبان کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کی رابطہ کار کمیٹیوں کے ارکان کو براہ راست مذاکرات کے لئے آج وزیرستان جانا تھا تاہم موسم کی خرابی آڑے آگئی، براہ راست مذاکرات میں اہم نکات پر بات کی جائے گی، اس سلسلے میں ایجنڈا تیار کرلیا ہے جو براہ راست مذاکرات میں سامنے لایا جائے گا۔
Load Next Story