پاک بھارت ٹاکرہ بریڈ ہوگ نے نو بال کو مشکوک قرار دیدیا

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر4 مرحلے میں بھارت نے 4 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی


ویب ڈیسک October 23, 2022

سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاک بھارت میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے دوران امپائرنگ کو مشکوک قرار دیدیا۔

ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی تاہم بھارت کی یہ فتح آخری اوور کی تیسری گیند امپائر کی جانب سے نو بال دئیے جانے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

امپائر کے کچھ فیصلوں پر جہاں پاکستانی مداحوں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے تو دوسری جانب سابق آسٹریلوی ٹیم کرکٹر بریڈ ہوگ نے بھی پاک بھارت میچ کی امپائرنگ کو مشکوک قرار دیا ہے۔

ٹوئٹر پر انہوں نے ویرات کوہلی کی بلے بازی کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن دیا کہ ویرات کوہلی نے آخری اوور کی تیسری گیند پر چھکا مارا اور پھر امپائر سے مطالبہ کیا کہ یہ نو بال ہے اور فیلڈ امپائر نے اسے نو بال قرار دیدیا، تو اس نوبال پر ریویو کیوں نہیں لیا گیا۔

پھر انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب کہ نوبال سے اگلی گیند (فری ہٹ) پر ویرات کلین بولڈ ہوئے تو اس بال کو ڈیڈ بال کیوں قرار نہیں دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔