کوئٹہ میں کسٹم کی کارروائی میں پانچ کروڑ روپے کا غیر ملکی زیرہ برآمد

کارروائی میں غیر ملکی زیرہ کے ایک ہزار تھیلے برآمد کیے گئے ہیں، ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس


ویب ڈیسک October 23, 2022
فوٹو فائل

کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے مغربی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے مالیت کے غیر ملکی زیرے کے تھیلے برآمد کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹم انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر نوید اقبال نے بتایا کہ عملے نے مغربی بائی پاس پر کارروائی میں غیر ملکی زیرہ کے ایک ہزار تھیلے برآمد کیے۔

انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی زیرہ کنٹینر کے زریعے اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، برآمد کیے گئے غیر ملکی سامان کی مالیت 5 کروڑ روپے بنتی ہے۔ کارروائی میں اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرالہ، کنٹینر تحویل میں لے کر مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |