کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

شہر میں پرائس کنٹرول کا کوئی نظام نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروشی کا بازار گرم ہے


Kashif Hussain October 23, 2022
(فوٹو: فائل)

ایران اور افغانستان سمیت دیگر ملکوں سے ٹماثر اور پیاز کی درآمد کے باوجود مقامی مارکیٹ میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ آسکی۔

شہر میں پیاز بدستور 150 روپے جبکہ ٹماٹر 180 سے 240 روپے کلو تک فروخت ہورہے ہیں، ترسیل کے راستے بحال ہونے کے باوجود دیگر سبزیوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں مقامی ٹماٹر 200 سے 240 روپے کلو جبکہ ایرانی ٹماٹر 160 سے 180 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

درآمد کنندگان کے مطابق ایرانی پیاز اور ٹماٹر سبزی منڈی کی سطح پر 60 سے 80 روپے کلو فروخت ہورہے تاہم شہر میں پرائس کنٹرول کا کوئی نظام نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروشی کا بازار گرم ہے اور عوام گراں فروشوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔

شہر میں پالک 140 سے 160 روپے کلو بھنڈی 350 روپے کلو مٹر 400 روپے کلو گوبھی 160 سے 180 روپے کلو ٹینڈے توری 180 سے 200 روپے بیگن اور لوکی 150 روپے کلو گاجر 200 روپے کلو شملہ مرچ 300 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |