بجلی 2 روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

پچاس یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے، کراچی الیکٹرک اور پیسکو کے صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نیپرا نے 13 جنوری کو تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 2روپے 24 پیسے کا اضافہ منظور کیا تھا۔ فوٹو: فائل

TRIPOLI:
نیپرا نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی درخواست پر بجلی 2 روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تاہم اس کا اطلاق پچاس یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں، کراچی الیکٹرک اور پیسکو صارفین پر نہیں ہوگا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا ہے۔ جو تقسیم کار کمپنیاں اپنے صارفین سے آئندہ ماہ ملنے والے بلوں میں وصولی کریں گی۔ بجلی کی نرخوں میں اضافے کا اطلاق پچاس یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ کراچی الیکٹرک اور پیسکو کے صارفین بھی اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے 13 جنوری کو تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 2روپے 24 پیسے کا اضافہ منظور کیا تھا۔
Load Next Story