پاکستانی ٹیم نے گیند اور بلے سے وہ کیا جو کرسکتے تھے رمیز راجہ
پاک بھارت کلاسک میچ تھا، قومی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے، چیئرمین پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم گیند اور بلے کے ساتھ جو کرسکتی تھی وہ کر کے دکھایا۔
پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاک بھارت کلاسک میچ تھا، قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی جس پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کچھ جیتے اور کچھ ہارتے ہیں، سب جانتے ہیں یہ کھیل ظالمانہ اور غیرمنصفانہ بھی ہوسکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے گیند اور بلے سے وہ کیا جو کرسکتے تھے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی ٹیم نے اعلیٰ کوشش کی اور بہترین کھیل پیش کیا۔