گوجرنوالہ سرکاری اسپتالوں میں ناکافی طبی سہولیات کی وجہ سے مریض رل گئے

چلڈرن اسپتال کا منصوبہ فائل سے آگے بھی نہیں بڑھ سکا


ویب ڈیسک October 23, 2022
—فوٹو

گوجرنوالہ کے سرکاری اسپتال میں ناکافی طبی سہولیات کی وجہ سے مریض رل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 55 لاکھ نفوس پر مشتمل گوجرنوالہ میں ایک ہزار سے بھی کم بیڈز والے اسپتال ہیں جہاں ایک بستر پر دو دو مریض موجود ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں روزانہ ہزاروں مریض آتے ہیں لیکن سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے۔

دیگر اضلاع کے مریضوں کو بھی گوجرانولہ بھیجا جانے کی وجہ سے اسپتالوں میں دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ آپریشنز کیلیے بھی مریض کو 6 ماہ تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاوہ ازیں چلڈرن اسپتال کا منصوبہ فائل سے آگے بھی نہیں بڑھ سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں