صدر کلینک کیس میں پیشرفت ملزمان کی نشاندہی پر متعدد سہولت کار گرفتار

ذرائع کے مطابق ملزمان کو اندرون سندھ کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہے


Raheel Salman October 23, 2022
فوٹو فائل

صدر کلینک پر فائرنگ کے واقعے پولیس نے مزید کچھ مشکوک ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر ملکی باشندوں کے قتل کیس میں مزید کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے اس کیس میں مزید کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

یہ کارروائیاں پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی ہیں، ملزمان سے سہولت کاری میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ نہیں معلوم کہ حراست میں لیے گئے افراد کا واردات میں کتنا کردار تھا البتہ گرفتار ملزم نے ملزمان کی نشاندہی کی تھی جس کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون اور اس سے قبل استعمال کیے گئے سم نمبروں کا تکنیکی جائزہ لیا جارہا ہے ، اس سلسلے میں جب انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہے اور جلد ہی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں