عمران خان کی نااہلی پر پی ٹی آئی کارکنان کی چیف الیکشن کمشنر کو قتل کی دھمکیاں

حکومت نے بیرون ملک بیٹھ کر تشدد کی دھمکیاں دینے والوں کو مروجہ قوانین کے تحت وطن واپس لانے پر غور شروع کردیا

فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے نااہلی کا فیصلہ دینے پر چیف الیکشن کمشنر اور اُن کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ دینے پر چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ اور اُن کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں دیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر پی ٹی آئی کے متعدد صارفین نے کھلے عام دھمکیاں دے کر الیکشن کمیشن کے خلاف مجرمانہ ردعمل دیا۔



 


خرم ملیالم نامی شخص نے سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز ویڈیو شیئر کی جبکہ پی ٹی آئی کے نامور رہنما نے بھی الیکشن کمشنر کو کھلے لفظوں میں دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اُدھر حکومت نے بیرون ملک بیٹھ کر تشدد کی دھمکیاں دینے والوں کو مروجہ قوانین کے تحت وطن واپس لانے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔



پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف قانون دان حسان نیازی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر لکھا کہ 'الیکشن کمشنر راجہ سکندر کو سرخ لکیر عبور کرنے پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ہمیں معلوم ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے سرگودھا میں پیٹرول پمپس، غیر قانونی گھر، اسکول اور اراضی موجود ہے'۔

 
Load Next Story