الیکشن ٹریبونل نے این اے 46 خیبر ایجنسی کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے دیئے

حمید اللہ جان نے کامیاب امیدوار ناصر خان پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔


ویب ڈیسک March 25, 2014
عام انتخابات میں ناصر خان 4ہزاز 135 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ حمید اللہ جان نے 3 ہزار 342 ووٹ حاصل کئے تھے۔ فوٹو: فائل

الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 46 خیبر ایجنسی کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حمید اللہ جان نے این اے 46 خیبر ایجنسی سے کامیاب امیدوار ناصر خان پر دھاندلی کے الزامات لگائے تھے جس پر الیکشن ٹریبونل کے جج یحیٰ زاہد گیلانی نے ناصر خان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں خیبر پختون خوا کے حلقے این اے 46 خیبر ایجنسی سے ناصر خان 4ہزار 135 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ حمید اللہ جان نے 3 ہزار 342 ووٹ حاصل کئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |