کرکٹر عمراکمل کی طبیعت خراب اسپتال میں داخل

عمر اکمل نے بیماری کے حوالے سے تفصیلات شئیر نہیں کیں


ویب ڈیسک October 24, 2022
عمر اکمل نے آخری مرتبہ 2019 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی:فوٹو:سوشل میڈیا

کرکٹرعمر اکمل طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

عمر اکمل نے ٹوئٹر پر اپنی تصویرشئیر کی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔عمر اکمل نے تصویر کےساتھ پیغام میں صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی تاہم اپنی بیماری کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔



سوشل میڈیا صارفین اور عمر اکمل کے فینز نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمراکمل نے قومی ٹیم کی جانب سے آخری ایک روزہ میچ 2019 میں اسٹریلیا کے خلاف دبئی میں جبکہ آخری ٹی 20 لاہور میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |