راولپنڈی میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا برقع پوش لڑکا گرفتار
مشکوک برقعہ پوش لڑکا خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرکے انھیں ہراساں کررہا تھا
تھانہ صادق آباد کے علاقے سے مشکوک برقعہ پوش شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
برقعہ پوش لڑکا خاتون کا روپ دھار کر پبلک ٹرانسپورٹ سے اترنے و راہ چلتی خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرکے انھیں ہراساں کررہا تھا ۔ سٹی ٹریفک پولیس کے عملے نے اسے قابو کرکے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ صادق آباد پولیس کے حوالے کردیا۔
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے حکام کے مطابق صادق آباد میں شہریوں نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کے اسٹاف کو پبلک ٹرانسپورٹ سوزکی وین کے اسٹاپ کے قریب برقعہ پوش کی مشکوک حرکات کے متعلق نشاندہی کی۔
پولیس کے مطابق نوجوان کے والد فالج کی مریض اور والدہ ضعیف ہیں ۔ نوجوان خود بھی ذہنی طور پر تندرست نہیں ۔ پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیور یا خواتین میں سے بھی کوئی مدعی سامنے نہیں آیا اور نوجوان نے صرف برقعہ پہن کر خواتین کا روپ دھارا اسکے علاوہ دیگر جرم نہیں کیا جس پر اسکے کوائف نوٹ کرکے اسکو گھرجانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔