عمران خان کی آڈیو لیک انکوائری کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی گئی

عمران خان کی درخواست میں نشاندہی نہیں کی گئی ہے کہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ


ویب ڈیسک October 24, 2022
عمران خان کی درخواست میں نشاندہی نہیں کی گئی ہے کہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

درخواست پر کل 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض یہ عائد کیا کہ عمران خان کی درخواست میں نشاندہی نہیں کی گئی ہے کہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان مزید آڈیوز کو لیک ہونے سے روکنے کیلیے سپریم کورٹ پہنچ گئے

اعتراض میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس آرٹیکل 184/3 کے تحت درج کی گئی درخواست سے مطمئن نہیں، درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے آڈیو لیکس پر جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی تشکیل بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں