غداری کیس کی منتقلی سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کردی

خصوصی عدالت کے عبوری فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک March 25, 2014
خصوصی عدالت نے 21 فروری کو مقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے کی پرویز مشرف کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پرویز مشرف کی جانب سے غداری کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالت میں چلانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی جانب سے غداری کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالت میں چلانے کی درخواست اعتراض لگا کر مسترد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کے عبوری فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی تاہم خصوصی عدالت کے حتمی فیصلے کے خلاف رجوع کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز مشرف کے وکلاء نے خصوصی عدالت کی جانب سے غداری کا مقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ خصوصی عدالت نے 21 فروری کو مقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے کی پرویز مشرف کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں