بشریٰ انصاری خوبصورتی میں اضافے کیلئے کونسی ڈرپس لگواتی ہیں

انہوں نے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے جدید طریقوں کا استعمال کریں


ویب ڈیسک October 24, 2022
(فوٹو اسکرین شاٹ)

شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائے رکھنےکیلئے سب ہی فنکاروں کو اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور حسن میں اضافے کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

اداکاروں کا طرزِ ندگی، فٹنس اور ان کی خوبصورتی ہی انہیں شوبز میں زندہ رکھتی ہے کیونکہ اس شعبے میں سفید صاف رنگ، گھنے، سیدھے لمبے چمکدار بال اور خوبصورت جِلد کو ہی ترجیح دی جاتی ہے۔

بشریٰ انصاری انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ ہیں اور وہ آج بھی اتنی ہی بڑی اسٹار ہیں جتنی 2 یا 3 دہائیاں پہلے تھیں۔


تاہم حسن میں اضافے کی اس دوڑ میں جہاں تمام نوجوان اداکارائیں شامل ہیں وہیں پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

بشریٰ انصاری نے بتایا ہے کہ وہ شائستہ لودھی کے مشورے پر ان سے اپنی فٹنس اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے وٹامن بیوٹی ڈرپس لگوا رہی ہیں۔





اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے 2 ڈرپس لگوائی ہیں جلد کو ترو تازہ کرنے کیلئے کولیجن بوسٹر اور جسمانی قوت میں اضافے کیلئے ملٹی وٹامن، انہوں نے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے جدید طریقوں کا استعمال کریں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں