جمائمہ گولڈ اسمتھ کی نئی فلم نے بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ جیت لیا

جمائمہ کی اس فلم سے پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی ہالی ووڈ میں انٹری دی ہے


ویب ڈیسک October 24, 2022
فلم اگلے سال جنوری میں بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جائے گی(فوٹو اسکرین شاٹ)

برطانوی پروڈیوسر اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی نئی فلم نے بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

فلم کی پروڈیوسر اور رائٹر جمائمہ کی کامیڈی فلم 'واٹس لوَ گوٹ ٹو ڈو وِد اٹ' کو روم فلم فیسٹیول میں بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روم فلم فیسٹیول سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔


جمائمہ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ'ہم نے روم فلم فیسٹیول میں اپنی فلم What's Love Got To Do With It کے لیے بہترین کامیڈی کا ایوارڈ جیتا ہے، جسے میں نے لکھا اور پروڈیوس کیا'۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں فلم کی تحریر کا طریقہ کار سکھانے پر نامور برطانوی اسکرین رائٹر اولیور پارکر سمیت فلم کی اسٹار کاسٹ کاشکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی مذکورہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی ہالی ووڈ میں انٹری دی ہے، فلم اگلے سال جنوری میں بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جائے گی۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔