عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا


ویب ڈیسک October 24, 2022
عمران خان نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی:فوٹو:فائل

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اقدام قتل اور دیگردفعات پرمبنی مقدمے میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: پُرتشدد احتجاج، عمران خان سمیت 78 نامزد رہنماؤں پر دہشت گردی کے 8 مقدمات درج

عدالت نے 31 اکتوبر تک ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔