عمران خان کا ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ارشد شریف کے گھر آمد


ویب ڈیسک October 24, 2022
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ارشد شریف کے گھر آمد

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ارشد شریف کے گھر پہنچ گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ارشد شریف نے سچ بولنے کی حتمی قیمت اپنی جان سے ادا کی۔ ان کےبہیمانہ قتل پر بےحد صدمےمیں ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کو ملک چھوڑنا پڑا مگر بیرونِ ملک پناہ کے دوران بھی انہوں نےسماجی میڈیا پر سچ بولنےاور طاقتور لوگوں کو بےنقاب کرنے کاسلسلہ جاری رکھا۔ انکی موت پر پوری قوم آج حالتِ سوگ میں ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ارشد شریف کے اپنےبیانات اور دیگر ذرائع سےملنے والےشواہد کی تحقیقات کیلئےباضابطہ عدالتی تحقیقات کااہتمام کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ طاقتور طبقات اپنی غلط کاریوں کوبےنقاب اور ان پر تنقید کرنے والے افراد کیخلاف سفاکیت کی اس سطح تک گِر چکےہیں جس کا کسی مہذب معاشرےمیں تصور تک محال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔