الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ متفقہ ہے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک October 24, 2022
الیکشن کمیشن نے کچھ روز توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا:فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ متفقہ ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے دستخط موجود ہیں۔ عمران خان کے وکیل تحریری فیصلے کی مصدقہ نقول لینے الیکشن کمیشن پہنچے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس؛ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبرکو توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔ عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔