سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انگریزی بولنا امریکی سفارتکاروں کیلئے لوری بن گیا
تھرپارکر کی صورتحال پر حکومت سندھ کے پالیسی بیان کے بیان کے دوران امریکی مہمان خواب وخرگوش کےمزے لیتے رہے۔
سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کا انگریزی میں بولنا امریکی سفارتکاروں کے لئے لوری بن گئی اور دوران تقریر امریکی وفد سوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تھر پارکر کے صورتحال پر انگریزی ربان میں اپنا پالیسی بیان دے رہے تھے کہ ان کا بیان اتنا طویل ہوگیا اور اس دوران وزیر اعلیٰ ایسی مثالیں دیتے رہے جو اراکین اسمبلی اور میڈیا کے نمائندوں کے سر سے گزرتی رہیں اور امریکی قونصل خانے سے مائیکل ڈوڈمین کی سربراہی میں آیا وفد وزیراعلیٰ سندھ کے اظہار خیال کو لوری سمجھ کر سوگیا۔
وزیر اعلیٰ کے بیان کے دوران کئی وزرا اور اراکین ایوان سے باہر چلے گئے جب کہ وہاں موجود اراکین اپنے موبائل فونز پر گیم کھیلنے میں مصروف رہے۔ اپوزیشن اراکین نے وزیراعلیٰ کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھر کا مسئلہ بہت حساس ہے اور سید قائم علی شاہ تھر کے غریب عوام کے مسائل گلابی انگریزی میں بیان کرتے رہے جو درست نہیں۔